ArticlesBlog

GGPS Wasu school main NGO ka qabza. Headmistress ne gali main class laga li

GGPS Wasu school main NGO ka qabza. Headmistress ne gali main class laga li


میرا نام مس کشور سلطانہ ہے۔ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واسو کی ہیڈ مسٹریس ہوں یہاں 1947 سے یہ سکول چل رہا تھا ۔ اور آج سے 10 سال پہلے جب نئی بلڈنگ گورنمنٹ نے بنانی شروع کی تو ہم سے یہاں سے بچے شفٹ کئے اسکے بعد یہاں قبضہ ہو گیا سہارا NGO کا جو آج تک نہیں ملا۔ پھر محکمے نے کہا اسے بازیاب کروائیں۔ کل ہم نے بازیاب کیا بچیاں یہاں بیٹھیں۔ (تصویروں سمیت میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں) رات کو انہوں نے تالہ توڑ کے نام بھی مٹا دیا اور تالا لگا دیا۔ اور بچے اب آپکے سامنے گلی میں بیٹھے ہیں نا پڑھ رہے ہیں۔ سوال: اب مطالبہ کیا ہے آپکا؟ اب ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ یہ تالہ کھلوایا جائے اور بچوں کو انکی جگہ دی جائے۔ اور یہ اسی کا پورشن ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واسو کا پرائمری حصہ ہے۔ میں پانچویں کلاس میں پڑھتی ہوں۔ کل ہم آئے ہیں ہم سے پڑھا ہے آج ہم آئے ہیں اور صبح سے باہر بیٹھے ہیں۔ اتنا ٹائم ہو گیا ہے ہم باہر بیٹھے ہیں ہم نے پڑھنا کیسے ہے ہمارے اتنے خواب ہیں آگے جانے کے کچھ ہی دنوں بعد ہمارے امتحانات ہیں اور ہم نے امتحانات کیسے دینے ہیں سوال: کس نے تالا لگایا ہے؟ ہمیں نہیں پتا کس نے تالا لگایا ہے۔ ہم صبح کے بیٹھے ہوئے ہیں کوئی کھڑا ہے۔ سب پریشانی میں ہیں۔ نیچے بیٹھے بیٹے کسی کے سر میں درد ہو رہی ہے ہم تھک جاتی ہیں اور یونیفارم بھی گندی ہو رہی ہے۔

Comments (1)

  1. I'm Hiba noor from mandi bahaud din please mera YouTube channel hai use like n subscribe krnA ha name #arishnoor and #hibanoor

Comment here